Refugee Survey 2025

We are carrying out a Refugee Survey this year, to help the Government better understand the experiences of former refugees and their families. Data collected from the survey will help us to improve the experience of refugees resettling in New Zealand in the future.

امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) اس سال پناہ گزین سروے منعقد کر رہا ہے، تاکہ سابق پناہ گزینوں اور ان کے خاندانوں کے تجربات کو بہتر طور پر سمجھنے میں حکومت کی مدد کی جا سکے۔ اگرچہ ہمارے پاس ہمیں یہ بتانے کے لیے کچھ ڈیٹا موجود ہے کہ سابق پناہ گزین کیسے آباد ہو رہے ہیں (جیسا کہ کتنے افراد ملازمت کر رہے ہیں، اہلیت کی سطح وغیرہ)، لیکن ہمارے پاس پناہ گزینوں کے اپنے تجربات کے متعلق بتانے کے لیے کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ سروے سے جمع کردہ ڈیٹا مستقبل میں نیوزی لینڈ میں دوبارہ آباد ہونے والے پناہ گزینوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرے گا۔ 

یہ سروے سابق پناہ گزینوں اور خاندان کے ایسے اراکین (16 سال اور اس سے زیادہ عمر) کے لیے ہے جو گزشتہ پانچ سالوں میں نیوزی لینڈ میں آباد ہوئے ہیں، درج ذیل زمروں کے تحت:

  • پناہ گزینوں کا کوٹہ
  • پناہ گزینوں کی خاندانی سپورٹ کا زمرہ
  • کمیونٹی آرگنائزیشن ریفیوجی سپانسرشپ
  • افغان انخلاء اور ترجمان
  • کنونشن پناہ گزین (جن کی پچھلے پانچ سالوں میں منظوری دی گئی ہے)

یہ پہلا موقع ہے جب ہم پناہ گزینوں کا سروے پیش کر رہے ہیں۔ اس سال، یہ تین شعبہ جات (تعلیم، روزگار اور شرکت) پر توجہ مرکوز کرے گا اور آن لائن – بنیاد پر منعقد ہو گا جس کا 13 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ 

آپ کی آواز اہم ہے – جتنے زیادہ سابق پناہ گزین اور ان کے خاندان کے افراد سروے مکمل کریں گے، ہمارا ڈیٹا اتنا ہی بہتر ہو گا اور ہم اتنے ہی مستقبل کے ساتھیوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے قابل ہوں گے۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ اس بات کو پھیلائیں اور اسے مکمل کرنے کے لیے جس قدر ممکن ہو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے میں ہماری مدد کریں۔

شرکت مکمل طور پر رضاکارانہ اور مکمل طور پر گمنام ہے۔ جوابات رازدارانہ رہیں گے اور آپ کے نام یا رابطے کی تفصیلات سے منسلک نہیں ہوں گے۔ 

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

اس سروے کا مقصد کیا ہے؟

یہ سروے امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) کی مدد کے لیے انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ نیوزی لینڈ کی حکومت سابق پناہ گزینوں اور ان کے خاندانوں کے تجربات کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔ سروے سے جمع کردہ ڈیٹا مستقبل میں نیوزی لینڈ میں دوبارہ آباد ہونے والے پناہ گزینوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرے گا۔

یہ سروے کون منعقد کر رہا ہے؟

یہ سروے امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) کے ایماء پر ایک آزاد تحقیقی ایجنسی Ipsos کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

سروے میں کون حصہ لے سکتا ہے؟

سابقہ پناہ گزین اور ان کے خاندان جن کی عمریں 16 سال یا اس سے زیادہ ہیں جو گزشتہ پانچ سالوں میں نیوزی لینڈ (NZ) میں آباد ہو چکے ہیں، درج ذیل زمروں کے تحت سروے میں حصہ لے سکتے ہیں:

  • پناہ گزینوں کا کوٹہ
  • پناہ گزینوں کی خاندانی سپورٹ کا زمرہ
  • کمیونٹی آرگنائزیشن ریفیوجی سپانسرشپ
  • افغان انخلاء اور ترجمان
  • کنونشن پناہ گزین (جنہیں پچھلے پانچ سالوں میں منظوری دی گئی ہے)

نتائج کو کیسے استعمال کیا جائے گا؟

نتائج کو مستقبل میں نیوزی لینڈ میں دوبارہ آباد ہونے والے پناہ گزینوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس میں یقینی دہانی کرانا شامل ہے کہ ہمارے پاس ایسی خدمات اور معاونتیں موجود ہیں جو کامیاب آباد کاری میں حقیقی فرق پیدا کریں گی۔

کیا میرے جوابات گمنام ہوں گے؟

جی ہاں، آپ کے سوالات کے جوابات مکمل طور پر گمنام ہوں گے اور ان سے آپ کا واپس سراغ نہیں لگایا جا سکے گا۔

میرا ڈیٹا کیسے محفوظ ہے؟

ہماری سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر، Ipsos ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین، ضوابط اور قواعد کی بین الاقوامی تعمیل کے لیے وقف اور پرعزم ہے۔ مزید تفصیلات ہماری ڈیٹا تحفظ اور پرائیویسی پالیسی میں مل سکتی ہیں:

Privacy & Data Protection — Ipsos

سروے کے نتائج تک کس فرد کو رسائی ہوگی؟

جوابات کا اکٹھے گروپ بنا دیا جائے گا اور مشترکہ نتائج کے طور پر دکھایا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ یہ ممکن نہیں ہو گا کہ تمام سوالات میں سے کسی ایک فرد واحد کے جوابات کو الگ سے نکالا جا سکے۔ ان نتائج کو مستقبل میں نیوزی لینڈ میں دوبارہ آباد ہونے والے پناہ گزینوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) کی جانب سے اشتراک اور استعمال کیا جائے گا۔

سروے کو مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

اس سروے کو مکمل کرنے میں 15 منٹ لگیں گے۔

کیا شرکت کرنا لازمی ہے؟

نہیں، شرکت مکمل طور پر رضاکارانہ ہے۔ اگر آپ نہیں چاہتے تو آپ حصہ نہ لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں، لیکن ہم اس بات کو بے حد سراہیں گے اگر آپ یہ یقینی بنانے کے لیے حصہ لے سکیں کہ آپ کی آبادکاری کے تجربے کو نتائج میں شامل کیا جا سکے۔

کیا میں اسے محفوظ کر سکتا اور بعد میں اس پر واپس آ سکتا ہوں؟

نہیں، ایک بار شروع کرنے کے بعد آپ کو سروے ختم کرنا ہو گا۔ اگر آپ درمیان میں رک جاتے ہیں، تو ہمیں آپ کا کوئی بھی جواب موصول نہیں ہو گا۔ ایک بار جب آپ تمام سوالات کے جوابات دینے کے بعد سروے جمع کراتے ہیں، تو آپ کے جوابات کو تبدیل یا ہٹایا نہیں جا سکے گا۔

کیا سروے دوسری زبانوں میں دستیاب ہے؟

ہاں! یہ سروے دری، فارسی، پشتو، عربی، برمی، ہسپانوی، صومالی، اردو، کنیاروانڈا، سواہیلی، فرانسیسی، پنجابی، ٹگرینیا، امہاری کے علاوہ انگریزی زبان میں بھی دستیاب ہے۔ہاں! یہ سروے دری، فارسی، پشتو، عربی، برمی، ہسپانوی، صومالی، اردو، کنیاروانڈا، سواہیلی، فرانسیسی، پنجابی، ٹگرینیا، امہاری کے علاوہ انگریزی زبان میں بھی دستیاب ہے۔

سروے کے جوابات کا ترجمہ کون کرے گا؟ 

یو کے میں مقیم Ipsos کی اندرون خانہ ترجمہ ٹیم ان کا ترجمہ کرے گی۔ وہ مقامی کمیونٹیز سے منسلک نہیں ہیں اور رازداری کے سخت پروٹوکولز پر عمل کرتی ہیں۔ 

سروے کب کھلتا اور بند ہوتا ہے؟

سروے 10 ستمبر 2025 کو کھلے گا اور 10 دسمبر 2025 کو بند ہو جائے گا۔

کیا میں سوالنامے کی کاغذی کاپی حاصل کر سکتا ہوں؟

صرف اس مرحلے پر یہ سروے صرف آن لائن دستیاب ہے، لیکن مستقبل میں ہم آن لائن مکمل نہ کرنے والوں کے لیے متبادل تلاش کر سکتے ہیں۔

کیا میں نتائج دیکھ سکوں گا؟

امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) کمیونٹیز کے ساتھ مجموعی نتائج کا اشتراک کرے گا جن میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جنہوں نے حصہ لیا ہو گا۔

اس سروے کے نتیجے میں کیا تبدیلیاں واقع ہو سکتی ہیں؟

سروے کے نتائج ایجنسیوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کریں گے کہ آباد کاری کی سپورٹ میں کیا چیز اچھا کام کر رہی ہے اور کون سی بہتریوں کی ضرورت ہے۔ معلومات کو یہ یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا کہ موجودہ خدمات اور سپورٹ کو بہتر آباد کاری کے نتائج کے حصول کا ہدف بنایا جائے اور خدمت یا معاونت میں نشاندہی کردہ کسی بھی خامی یا خلاء کا ازالہ کرنے میں ہمیں مدد مل سکے۔

اگر میں سوالات پوچھنا چاہتا ہوں یا مدد کی ضرورت ہے تو میں کس سے رابطہ کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا سروے میں کسی مدد کی ضرورت ہے، تو براہ کرم refugeesurvey2025@mbie.govt.nz پر ای میل کریں۔

refugeesurvey2025@mbie.govt.nz

سروے کے متعلق میں مزید معلومات کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ سروے کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں

Refugee survey 2025 — Ipsos