امیگریشن فراڈ سے خود کو محفوظ رکھیں

امیگریشن سے متعلقہ وہ فراڈ جن پر نظر رکھنی چاہئے، اور خود کو امیگریشن اور ویزا فراڈ سے کیسے بچایا جائے۔

اگر آپ نیوزی لینڈ آنے کے لئے ویزا لینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو ان لوگوں پر نظر رکھیں جو آپ سے رقم ہتھیانے کے لیے آپ سے فراڈ کر سکتے ہيں یا آپ کو دھوکے سے غلط ملازمتوں کا جھانسہ دے سکتے ہیں۔

نیچے بتائے گئے مختلف طرح کے فراڈ پر نظر رکھ کر دیئے گئے اقدامات پر عمل کر کے آپ خود کو دھوکے اور ویزہ فراڈ کا کا شکار ہونے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ پہلے سے ہی نیوزی لینڈ میں کام کر رہے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا استحصال کیا جا رہا ہے تو امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) سے مدد طلب کرنے سے مت ڈریں. ہم اور ایمپلائمنٹ نیوزی لینڈ آپ کی مدد کر سکتے ہیں، اور اگر ضرورت ہو تو ہم کارروائی بھی کر سکتے ہیں.

دھوکہ دہی کی علامات پر نظر رکھیں

اگر آپ کو دھوکہ دہی کی یہ علامات نظر آئیں تو رکیں اور اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سوالات پوچھیں اورآفیشل مشورہ حاصل کریں. آپ اپنے خدشات کے بارے میں ہم سے بات کر سکتے ہیں.

آپ سے اپنی ملازمت کے حصول کی غرض سے رقم ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے

اگر آپ کو اپنی ملازمت کے حصول کے لیے فیس ادا کرنے کا کہا جاتا ہے تو چوکنے ہو جائيں۔ اس فیس کو کبھی کبھی 'پروسیسنگ' یا 'پلیسمنٹ' فیس کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے آجر آپ کو ملازمت دینے کے لیے فیس طلب نہیں کر سکتے اور نہ ہی وہ آپ سے آپ کی بھرتی کے لیے کسی طرح کے اخراجات مانگ سکتے ہيں۔ اس میں بالواسطہ طور پر کسی ایسے تیسرے فریق کے ذریعے رقم کا طلب کیا جانا بھی شامل ہے جو آپ سے ادائیگی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اگر آپ:

ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی استمعال کر رہے ہیں تو ایسی کسی بھی بہت زیادہ فیس کے بارے میں محتاط رہیں جو وہ آپ سے براہ راست وصول کرنا چاہتے ہیں. یہ ضروری ہے کہ ریکروٹمنٹ ایجنسی کی جانب سے کسی بھی طرح کے اخراجات اس سروس کی عکاسی کرتے ہوں جو انہوں نے آپ کو فراہم کی ہے۔

ایک امیگریشن ایڈوائزر استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو ان کی خدمات کے لئے موزوں اخراجات ادا کرنے کی ضرورت ہوگی.

امیگریشن نیوزی لینڈ آپ سے صرف درخواست کی فیس وصول کرتا ہے۔ آپ کو اپنی درخواست کے لئے ثبوت اور دستاویز وغیرہ جمع کرواتے وقت اخراجات کی ادائیگی کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے ، جیسے میڈیکل مکمل کرنا۔

درخواست پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائي اور امیگریشن افسران تک رسائی

فراڈ کی اس شکل میں آپ کا ایڈوائزر، ایجنٹ ، کنسلٹنٹ یا دیگر تیسرا فریق یہ کہتا ہے کہ وہ مثبت نتیجے یا تیز تر فیصلے کی ضمانت کے لئے اپنے رابطے استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ کو ایڈوائزر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے. امیگریشن نیوزی لینڈ:

اس وجہ سے آپ کی درخواست کو ترجیح نہیں دے گا کہ آپ نے ایک ایڈوائزر استعمال کیا ہے، اور

درخواستوں کا فیصلہ کرنے کے لیے محض اپنے پاس موجود معلومات کا امیگریشن قوانین کی رو سے جائزہ لیتا ہے۔

درخواست پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائي اور امیگریشن افسران تک رسائی

اس دھوکہ دہی میں آپ کے ایڈوائزر، ایجنٹ، کنسلٹنٹ یا دیگر تیسرے فریق یہ کہیں گے کہ وہ آپ کی درخواست پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کروانے کے لئے امیگریشن افسران تک اندرونی معلومات یا رسائی رکھتے ہیں.

آپ کو ایڈوائزر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

اگر آپ ایسا کریں بھی تو امیگریشن نیوزی لینڈ آپ کی درخواست کو ترجیح نہیں دے گا۔ ایڈوائزر آپ کو صرف امیگریشن نظام میں رہتے ہوئے درخواست میں آپ کی مدد کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔

آپ کو جھوٹ بولنے کے لئے کہا جاتا ہے

ملازمت یا ویزا کے لئے اہل ہونے کے لئے جھوٹ بولنا غیر قانونی عمل ہے۔

آپ کا ایڈوائزر یا دیگر تیسرا فریق اگر آپ کو ایسا کرنے کا مشورہ دیتا ہے تو وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے. یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ امیگریشن یا ملازمت کے دیگر قوانین کی بھی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔

یہ اہم ہے کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات درست ہوں. آپ کی طرف سے دیا جانے والا کوئی بھی غلط بیان آپ کی موجودہ اور مستقبل کی ویزا درخواستوں کو متاثر کرے گا۔

آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کو نیوزی لینڈ کے ایک شہری کی طرح ملازمت کے کم از کم حقوق حاصل نہیں ہیں

یہ سچ نہیں ہے. نیوزی لینڈ میں، تارکین وطن سمیت، ہر ایک کو ملازمت کے سلسلسے میں ایک جیسے کم از کم حقوق حاصل ہیں۔ اس میں تنخواہ کے ساتھ تعطیلات اور بیماری کی چھٹیوں کا حق، اور غیر محفوظ کام کے طریقوں کے بارے میں شکایت کرنے کا حق شامل ہے.

جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو یہ حقوق حاصل نہیں ہیں، وہ شاید امیگریشن یا ملازمت کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

آپ کو رہائش کے ساتھ ایک پیکج ڈیل کی پیش کش کی جاتی ہے

نیوزی لینڈ میں ملازمت کے ساتھ رہائش فراہم کرنا عام نہیں ہے۔

اس کی صرف کچھ خاص حالات میں پیشکش کی جاتی ہے، جیسے کھیتوں پر کام کرنا یا رہائش فراہم کرنے والے ادارے میں کام کرنا۔ کیا یہ معقول بات ہے؟

ویزا، ملازمت اور رہائش والی 'پیکیج' پیشکشوں کے بارے میں محتاط رہیں - دھوکہ باز آپ سے رہائش کے لئے ضرورت سے زیادہ رقم وصول کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

آپ سے مستقل رہائشی ویزے کا وعدہ کیا گیا ہے

نیوزی لینڈ تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے کے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے. ایک عارضی ویزا آپ کو ان مواقع سے لطف اندوز کرنے کی اجازت دے گا، لیکن اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اس کے بعد آپ کو مستقل رہائشی ویزہ ملے گا۔

دھوکہ باز اکثر مسقتل رہائشی ویزے کے امکان کو بڑھا چڑھا کر بتاتے ہيں، لہذا چوکنے رہیں کیونکہ مستقل رہائشی ویزے کو حاصل کرنے کے لیے کچھ مہارتوں ، تجربے ، قابلیت یا خاص پیشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

مستقبل کی کمائی، گھر خریدنے، یا سرکاری امداد تک رسائی کے وعدے

آپ کو یہاں آنے کا فیصلہ اس بات کی بنیاد پر کرنا چاہئے کہ آپ کو کیا اس وقت کیا پیشکش کی جا رہی ہے، نہ کہ مستقبل کے وعدوں کی بنیاد پر جو ہو سکتا ہے پورے نہ کیے جا سکیں۔

عام طور پر، آپ اس وقت تک گھر نہیں خرید سکتے یا حکومت کی مالی مدد تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں جب تک کہ آپ کے پاس مستقل رہائشی ویزا نہ ہو۔ آپ اضافی پیسہ کمانے کے لئے اضافی ملازمتیں نہيں کر سکتے.

آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کو لازمی طور پر ایک ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنی ہيں

آپ کو ویزے کی درخواست دینے کے لیے ایڈوائزر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے. آپ ہماری ویب سائٹ پر موجود معلومات استعمال کرتے ہوئے خود اپنے طور پر ہی ویزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

اگر آپ کسی ایڈوائزر کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو صرف ایک لائسنس یافتہ امیگریشن ایڈوائزر (LIA) ، نیوزی لینڈ میں تصدیق شدہ وکیل، یا کسی ایسے شخص کا انتخاب کریں جو قانونی طور پر امیگریشن سے متعلق مشورہ فراہم کرنے کا اہل ہو آپ اپنی زبان ، مقام اور بجٹ کی بنیاد پر LIA منتخب کرسکتے ہیں۔

آپ کو اپنی درخواست پر کارروائی کی اپ ڈیٹس نہیں مل رہیں

اگر آپ کا ایڈوائزر یا تیسرا فریق آپ کو آپ کی درخواست پر اپ ڈیٹ نہیں دے رہا تو آپ یہ معلوم کرنے کے لئے ہماری ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں کہ درخواستوں پر کارروائی میں کتنا وقت لگتا ہے۔

اگر اس لیے آپ فکر مند ہیں کیونکہ آپ کو معلومات نہیں مل رہیں تو آپ درخواست کی تصدیق کرنے کے لئے براہ راست ہمیں کال کر سکتے ہیں.

دھوکہ دہی سے اپنے آپ کو بچانے کے طریقے

آپ کو ایڈوائزر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے. اگر آپ کسی ایڈوائزر کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو صرف ایک لائسنس یافتہ امیگریشن ایڈوائزر، نیوزی لینڈ میں تصدیق شدہ وکیل، یا کسی ایسے شخص کا انتخاب کریں جو قانونی طور پر امیگریشن سے متعلق مشورہ فراہم کرنے کا اہل ہو

اگر آپ ایک ایڈوائزر یا ریکروٹمنٹ ایجنسی استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو مختلف ایڈوائزروں یا ایجنسیوں سے قیمتوں کی جانچ پڑتال کر لینا ایک اچھا خیال ہے، تاکہ آپ جانتے ہوں کہ آپ ان کی خدمات کے لئے مناسب قیمت ادا کر رہے ہیں۔

تصدیق کرلیں کہ آپ کا ممکنہ آجر تسلیم شدہ ہے۔ منظور شدہ آجر ورک ویزا (Accredited Employer Work Visa) پر کارکنوں کو بھرتی کرنے والے تمام آجروں کا پہلے تسلیم شدہ ہونا ضروری ہے۔ تصدیق کریں کہ وہ ہمارا آن لائن ٹول استعمال کر رہے ہیں.

اپنے ممکنہ آجر سے براہ راست بات کریں ، جیسے انٹرویو۔ دوسرے ممالک منتقل ہونا ایک بڑا عزم ہے ، لہذا اپنی مہارتوں کے بارے میں ایمانداری سے کام لیں تاکہ اس بات کو یقینی بنانے جا سکے کہ آپ ایک موزوں شخص ہیں۔

اگر آپ کو شک ہے تو ہم سے رابطہ کریں. ہم آپ کے لیے دستیاب ویزے کی صورتوں کی وضاحت کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور آپ کو بتا سکتے ہیں کہ آیا آپ کو کسی کی طرف سے بتائی گئی معلومات درست یا حقیقت پسندانہ ہیں۔ ہم آپ کو آپ کی درخواست کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں. اگر انگلش آپ کی پہلی زبان نہیں ہے تو ہم آپ کو ایک زبانی مترجم فراہم کر سکتے ہیں.

اگر ہو سکے تو اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں سے پوچھ کر مزید تحقیق کریں جنہوں نے نیوزی لینڈ کا یہی سفر اختیار کیا تھا۔

اگر آپ کا آجر رہائش فراہم کر رہا ہے تو تصاویر طلب کریں اور Tenancy Services کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس علاقے میں اس قسم کی پراپرٹی کے مارکیٹ کرایوں کا موازنہ کریں اور کرایہ دار کی حیثیت سے اپنے حقوق کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

نیوزی لینڈ کے بارے میں جانیں، بشمول یہاں رہنے کے اخراجات اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی۔ ہماری Live and Work ویب سائٹ پر مفید معلومات موجود ہیں.

نیوزی لینڈ میں کارکن کی حیثیت سے اپنے ملازمت کے حقوق کے بارے میں جانیں۔ ایمپلائمنٹ نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ پرمتعدد زبانوں میں معاونتی معلومات دستیاب ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کم از کم حقوق ، ذمہ داریوں اور ملازمت کے مسائل حل کرنے کے بارے میں ایک مفت لرننگ ماڈیول موجود ہے۔